Live Updates

اسرائیل پر یمن سے میزائل حملہ ، تل ابیب ایئرپورٹ بند

میزائل کے بعض حصے ایئرپورٹ کے قریب بھی گرے،غیرملکی میڈیا

اتوار 4 مئی 2025 18:05

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)حوثیوں کی طرف سے اسرائیل پر میزائل حملے جاری ہیں اور اسرائیلی فوج نے یمن سے داغے گئے ایک میزائل کا سراغ لگانے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اتوار کو اپنے ٹیلیگرام اکانٹ پر ایک بیان میں فوج نے نشاندہی کی کہ اسرائیل کے اندر کئی علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن بجے۔بعد میں ایک بیان میں مزید کہا گیا کہ میزائل کو روکنے کی کئی کوششیں کی گئیں۔ میزائل کے بعض حصے وسطی اسرائیل میں گرے۔فوج نے مزید کہا کہ اسرائیل میں 269 مقامات پر فضائی حملے کے سائرن بجے اور میزائل کے بعض حصے قریبی علاقے میں گرنے کی بنا پر تل ابیب ایئرپورٹ بند کر دیا گیا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :