X آڈیو لیکس کیس کی سماعت کل منگل 6مئی کوہوگی

اتوار 4 مئی 2025 18:05

ض*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2025ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادمیں آڈیو لیکس کیس کی سماعت کل منگل 6مئی کوہوگی جس میں علی امین گنڈاپورپرفردجرم عائدکی جائیگی جبکہ عدالت نے تاحال وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سابقہ سماعت ایڈیشنل سیشن جج رانا مجاہد رحیم کی عدم دستیابی کے باعث علی امین گنڈا پورکے کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی تھی۔

علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف فرد جرم کی کارروائی موخر ہوگئی۔ فرد جرم آئندہ کسی سماعت پر عائد کی جائے گی۔ علی امین گنڈا پور اور دیگرملزمان کے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کی گئی۔ علی امین گنڈا پور اور اسد فاروق خان کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔