حجاج کے لیے آسانی،سدایااتھارٹی کی 11 غیر ملکی ہوائی اڈوں کو تکنیکی معاونت کی فراہمی

اتوار 4 مئی 2025 18:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس اتھارٹی(سدایا)نے 1446 ہجری کے لیے روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل سات ممالک کے 11 بین الاقوامی ہوائی اڈوں کو جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے مدد فراہم کی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یہ اقدام سعودی وزارت داخلہ اور متعدد دیگر سرکاری اداروں کے تعاون سے کیا گیا ہے، تاکہ عازمین حج کی اپنے ممالک سے روانگی سے لے کر سعودی عرب آمد اور بعد ازاں واپسی تک کے تمام سفری مراحل کو آسان، تیز، منظم اور پر امن بنایا جا سکے۔ واضح رہے کہ سدایا ہر سال اس اقدام کی مسلسل حمایت کرتی ہے تاکہ اللہ کے مہمانوں کے سفر کو آسان بنایا جا سکے۔