وفاقی سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر ندیم محبوب کی بین الصوبائی وزارتی فورم میں "وفاقی اور صوبائی تعلیمی اپڈیٹس" پر پینل مباحثے میں شرکت

اتوار 4 مئی 2025 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2025ء) وفاقی سیکرٹری برائے تعلیم ڈاکٹر ندیم محبوب نے اتوار کو یہاں بین الصوبائی وزارتی فورم میں "وفاقی اور صوبائی تعلیمی اپڈیٹس" پر پینل مباحثے میں شرکت کی۔ان کے علاوہ پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم پنجاب نوشین عدنان، سیکرٹری تعلیم پنجاب، ایڈیشنل سیکرٹری کے پی اور سندھ حکومت کے نمائندے نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ندیم محبوب نے اہم وفاقی اقدامات پر روشنی ڈالی جن میں ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام، سکول میل پروگرام، مالی خواندگی، کھیلوں پر مبنی سرگرمیاں اور فاؤنڈیشنل لرننگ پالیسی اصلاحات شامل ہیں۔انہوں نے پالیسی سازی اور بین الاقوامی رپورٹنگ میں وفاقی حکومت کے کردار پر زور دیا جبکہ سکولوں سے باہر بچوں کو سیکھنے اورغربت سے نمٹنے کے لیے صوبوں کے ساتھ مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ قومی تعلیمی پالیسی ڈویلپمنٹ فریم ورک 2024 میں نمایاں کیے گئے قومی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متحدہ اقدام کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :