قلات میں نامعلوم افرادلیویز تھانے پردستی بم پھینک کرفرار

اتوار 4 مئی 2025 21:40

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء) قلات میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے لیویز تھانہ کے چوکی پر دستی بم پھینک دیا جس سے زور دار دھماکہ ہوا تاہم دھماکہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی پولیس کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے لیویز تھانہ کی عقبی دیوار اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفس کے قریب چوکی پر ہینڈ گرنیڈ پھینکاجس سے زور دار دھماکہ ہوا تاہم دھماکہ سے کسی بھی قسم کی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے