ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری ، محکمہ بلڈنگ سکھر کے انجینئر نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے

دفتر کے بجائے گھر بیٹھے 300ملین کے ٹینڈر کرادیئے ، گورنمنٹ کنٹریکٹر انجینئر کے خلاف احتجاج ، بالا حکام سے نوٹس لیکر ملوث عملے کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

اتوار 4 مئی 2025 22:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری ، محکمہ بلڈنگ سکھر کے انجینئر نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ، دفتر کے بجائے گھر بیٹھے 300ملین کے ٹینڈر کرادیئے ، گورنمنٹ کنٹریکٹر ثناء اللہ مہرو دیگر کا مذکورہ انجینئر کے خلاف احتجاج ، بالا حکام سے نوٹس لیکر ملوث عملے کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے محکمہ بلڈنگز کے انجینئر وحید قاسمی نے 300 ملین روپے کے ٹینڈر دفتر کی بجائے گھر سے دے کر کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے اس سلسلے میں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے گورنمنٹ کنٹریکٹر ثناء اللہ مہر نے صحافیوں کو بتایا کہ محکمہ بلڈنگ سکھر کا انجن،ْیر وحید قاسمی اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو 20 فیصد کمیشن پر 300 ملین روپے کے ٹینڈر جاری کیے اور پیشگی ادائیگی کر کے فرار ہو گیا ہے جبکہ دفتر کو تالے لگے ہوئے ہیں ، کرپشن میں ملوث انجن،ْیر عدالت سمیت ہر ادارے سے بیماری کابہانہ کر کے ٹینڈر کلرک قربان کیساتھ ملکر جعلی دستاویزات تیار کرواتا ہے اور نجی جگہوں پر بیٹھ کر غیر قانونی کام سر انجام دے رہا ہے ، محکمہ بلڈنگ کا انجن،ْیر وحید قاسمی ،اور ٹینڈر کلرک قربان بھٹو دونوں جعلی دستاویزات بنانے سمیت کرپشن کے ماہر ہو گیے ہیں شکایات پر کرپشن میں ملوث افراد کہتے ہیں نیب ، اینٹی کرپشن ، ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ ادارے ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ہماری ہائی لیول تک سیٹنگ بنی ہوئی ہے ، مذکورہ ادارے میں ہونی والی بے قاعدگیوں سمیت کرپشن اور گھر بیٹھے ٹینڈر دیئے جانے کے خلاف متعلقہ اداروںکو کئی بار شکایات کی مگر ابتک کچھ نہیں ہوا، متاثرہ ٹھیکیدار نے بالا حکام سے نوٹس لیکر ملوث افراد کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لا کر پروفیشنل ٹھیکیداروں کو انکا حق دلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔