محکمہ اینٹی کرپشن آزادجموں وکشمیر کی محکمہ شاہرات ضلع نیلم کے خلاف شکایت پر تحقیقات شروع

پیر 5 مئی 2025 02:10

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) محکمہ اینٹی کرپشن آزادجموں وکشمیر نے محکمہ شاہرات ضلع نیلم کے خلاف 14 لاکھ روپے خرد برد کرنے کی شکایت پر تحقیقات شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹھیکیدار صادق حسین کی جانب سے محکمہ شاہرات کے آفیسران کے خلاف چودہ لاکھ روپے بغیر قانونی جوازیت اور دھوکہ دہی سے نکلوانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صادق حسین ٹھیکیدار کی جانب سے آفیسران محکمہ شاہرات ضلع نیلم کے خلاف ٹھیکہ نکاسی روڈ پھلاوئی تا ڈنہ میں مبینہ طور پر چودہ لاکھ روپے خرد برد کی شکایت ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کو پیش ہوئی جس میں شکایت کنندگان نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ پی ڈبلیوڈی ضلع نیلم کے افسران کی جانب سے فرضی اور جعلی خود ساختہ بل بنا کر ایم بی پر جعلسازی سے رقم ہڑپ کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلیشمنٹ بدر منیر نے شکایت پر باقاعدہ تحقیقات کیلئےسپرنٹنڈنٹ پولیس اینٹی کرپشن مظفرآباد سلیم درانی کو تحقیقاتی افسر مقرر کر دیا ہےجو اینٹی کرپشن ایکٹ کے تحت تحقیقات مکمل کر کے ایک ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کرنے کے ذمہ دار ہونگے۔

متعلقہ عنوان :