گورنر خیبرپختونخوا سے اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا کی گورنر ہاوس میں ملاقات

پیر 5 مئی 2025 12:06

گورنر خیبرپختونخوا   سے اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا   کی گورنر ہاوس ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا نصیرالدین سرور کی گورنر ہاوس میں ملاقات ،ملاقات میں اکاؤنٹنٹ جنرل نے گورنر کو ادارہ کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا ،ملاقات میں مالی امور، پبلک فنڈز کے درست و شفاف استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اکاؤنٹنٹ جنرل کے ماتحت صوبہ بھر کے زیلی دفاتر میں فنڈز کے شفاف استعمال کیلئے جدت و نئے نظام متعارف کرانے سے متعلق بھی گفتگو کیا گیا۔

ملاقات میں بوگس چیک، فنڈز کے غیر قانونی طریقہ سے استعمال کو روکنے کیلئے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کی پیشہ ورانہ استعداد کے امور بھی زیر بحث رہے۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کر یم کندی نے کہا کہ صوبہ میں بہترین طرز حکمرانی کیلئے فنڈز کا شفاف استعمال یقینی بنانا ہو گا، مالی امور میں شفافیت سے متعلق اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :