سبی کے علاقوں میں سولرپینل نصب کئے جا رہے ہیں، وزیر صنعت و تجارت بلوچستان

پیر 5 مئی 2025 12:08

سبی کے علاقوں میں سولرپینل نصب کئے جا رہے ہیں، وزیر صنعت  و تجارت  بلوچستان
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) وزیر صنعت و تجارت بلوچستان سردار کوہیار خان ڈومکی نے کہا ہے کہ سبی کے ان علاقوں میں سولر پینل نصب کیے جا رہے ہیں جہاں تاحال بجلی کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پیر کو مستحق افراد میں سولرپینل تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد محدود وسائل میں رہتے ہوئے غریب عوام کو بجلی کا متبادل ذریعہ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے گھروں کو روشن رکھ سکیں اور گرمی سے محفوظ رہ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ جاری ہے اور مزید علاقوں میں بھی سولر پینل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اس موقع پر سولر پینل سے مستفید ہونے والے شہریوں نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :