سعودی عرب ، حج سیزن میں وزٹ ویزا ہولڈرز کو رہائش فراہم کرنے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ

پیر 5 مئی 2025 09:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے حج سیزن کے دوران وزٹ ویزا ہولڈرز کو رہائش فراہم کرنے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق یکم سے 14 ذی الحجہ تک مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں ہوٹلوں، اپارٹمنٹس، نجی مکانات یا عازمین کی رہائشی مراکز سمیت کسی بھی جگہ وزٹ ویزا ہولڈرز کو رہائش فراہم کرنے، شیلٹر دینے یا غیرقانونی قیام میں مدد دینے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

بیان میں خبردار کیا کہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کی تعداد کی، مدد اور شیلٹر دینے بنیاد پر جرمانے میں اضافہ ہو گا۔وزارت نے تمام افراد پر زور دیا کہ وہ عازمین حج کی سیفٹی اوراطمینان کے ساتھ مناسک ادائیگی کو یقینی بنانے کےلیے حج قواعد وضوابط پرعمل کریں اور خلاف ورزی کی صورت میں اس کی اطلاع کی جائے۔