اسرائیلی فوج کا غزہ میں کارروائیوں کو توسیع دینے کا حکم

حماس کے تمام زمینی اور زیر زمین ڈھانچے کو تباہ کر دیں گے، اسرائیلی فوجی سربراہ

پیر 5 مئی 2025 11:21

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے اتوار کے روز ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کے بعد کہ وہ غزہ کی پٹی میں حماس کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اسرائیلی فوج نے ایک نیا حکم جاری کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنی ریزرو فورسز کو فلسطینی علاقے میں کارروائیوں کو وسیع کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

18 مارچ کو جنگ کی بحالی کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں۔چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے یرغمالیوں کی واپسی اور حماس کو شکست دینے کے مقصد کے تحت غزہ میں کارروائی کو تیز اور وسیع کرنے اور دبا بڑھانے کے لیے دسیوں ہزار ریزرو اہلکاروں کی بھرتی کی تصدیق کی ہے۔ ایال زامیر نے کہا ہے کہ ہم دیگر علاقوں میں بھی کارروائی کریں گے اور حماس کے تمام زمینی اور زیر زمین ڈھانچے کو تباہ کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :