سعودی عرب کی سوڈان پورٹ پر ڈرون حملوں کی مذمت

پیر 5 مئی 2025 11:21

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)سعودی عرب نے پورٹ سوڈان اور مشرقی قصبے کسلا میں اہم تنصیبات پرحالیہ ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں سعودی عرب کی جانب سے اس طرح کے حملوں کو مسترد کیا اور کہا کہ اس سے علاقائی استحکام اور عرب قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔وزارت نے کہا کہ موجودہ بحران کا حل صرف سیاسی ذرائع سے ہے۔ سوڈان کی خود مختاری اور وحدت کا احترام کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :