امریکی صدر خلیجی ممالک کے سربراہان سی ملاقات کریں گے، سعودی عرب

امریکی صدر اس ملاقات میں امکانی طور پر چھ خلیجی ملکوں کے سربراہان شرکت کریں گے،ذرائع

پیر 5 مئی 2025 11:23

امریکی صدر خلیجی ممالک کے سربراہان سی ملاقات کریں گے، سعودی عرب
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے سعودی عرب کے دورے کے دوران خلیجی ممالک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی صدر اس ملاقات میں امکانی طور پر چھ خلیجی ملکوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر کا مئی کے دوسرے ہفتے میں 13 تاریخ سے دورہ شروع ہوگا اور 16 مئی تک جاری رہے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنی دوسری مدت صدارت کے دوران سعودی عرب و خلیجی ملکوں کا پہلا دورہ ہوگا۔ علاوہ ازیں ان کا بطور صدر ماہ دسمبر سے اب تک یہ پہلا باقاعدہ غیر ملکی دورہ بھی ہوگا۔