فیصل آباد پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئی15مقدمات کا اندراج کر کے 15ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 5 مئی 2025 11:27

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)فیصل آباد پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف تھانہ جات میں کاروائی کی۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئی15مقدمات کا اندراج کر کے 15ملزمان کو گرفتار کرلیا -ملزمان کے قبضہ سے 04 کلو 200گرام چرس، 720لیٹر شراب اور80لیٹر لہن شراب برآمد کر لی۔

ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 16مقدمات کا اندراج کر کے 16 ملزمان کو گرفتار کرلیاملزمان کے قبضہ14عدد پسٹل،01 عدد رپیٹر 12بور،01 عدد چھری اور متعدد گولیاں و کارتوس برآمد کرلئے۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :