اسرائیل کے پرچم میں لپٹا ہوا ٹائم بم مل گیا، تل ابیب میں ایک سڑک بند

پیر 5 مئی 2025 12:25

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے جنوبی تل ابیب میں ریشون لٹیسون کے قریب ایک مشکوک چیز ملنے کا اعلان کیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اسرائیل کے پرچم میں لپٹا ہوا ٹائم بم تھا۔ اس ٹائم بم کے ملنے کے بعد جنوبی تل ابیب میں ایک سڑک بند کر دی گئی۔

(جاری ہے)

یہ بم جنوبی تل ابیب میں ریشون لٹسیون شہر کے قریب ایک علاقے میں ملا ہے جس کے نتیجے میں اہم شاہراہ 431 پر ٹریفک کی روانی بند کردی گئی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ جائے وقوعہ کے گرد وسیع پیمانے پر سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ پولیس فورسز اور بم ڈسپوزل کے ماہرین اس وقت گلی کو سیل کر کے اس چیز کا معائنہ اور اسے ہٹانے میں مصروف ہیں۔