چیچہ وطنی ،اسسٹنٹ کمشنر نے بنیادی مرکز صحت گاؤں4 ،چودہ ایل کا دورہ کرکے علاج معالجہ کی سہولیات کاجائزہ لیا

پیر 5 مئی 2025 16:29

چیچہ وطنی ،اسسٹنٹ کمشنر نے بنیادی مرکز صحت گاؤں4 ،چودہ ایل کا دورہ کرکے ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود کی ہدایت پر تحصیل بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی مانیٹرنگ میں سخت کردی گئی ہے،اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری نے بنیادی مرکز صحت گاؤں4،چودہ ایل کا اچانک دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کی حاضری چیک کی اور مریضوں کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں سے بات چیت بھی کی اور علاج معالجہ کے حوالے سے انکے مسائل معلوم کئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق عوام کو ریلیف دیا جائے اور مریضوں کو ادویات مفت فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :