چشمہ لیفٹ کینال کے تعمیراتی کام کا آغاز چند ماہ بعد کر دیا جائے گا، گورنرخیبرپختونخوا

منگل 22 جولائی 2025 13:18

چشمہ لیفٹ کینال    کے تعمیراتی کام   کا  آغاز چند ماہ بعد کر دیا جائے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی سے ڈیرہ اسماعیل خان کے صحافی احمد علی راجپوت نےگورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی ۔گورنر ہاوس پشاور سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی منصوبوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔گورنر نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کے مسائل کا حل ہمیشہ ان کی ترجیحات میں شامل رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چشمہ لیفٹ کینال ڈیرہ اسماعیل خان کے باسیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کے فوائد سے خیبر پختون خوا سمیت پاکستان مستفید ہوگا ۔اس کے تعمیراتی کام کو چھ مختلف مراحل میں مکمل کیا جائے گا جس کا افتتاح چند ماہ بعد کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان ڈیرہ غازی خان روڈ کو چار رویہ کرنے کے حوالے سے بھی پیشرفت جاری ہے اس منصوبے سے تحصیل پروا اور ملحقہ علاقہ جات کے باسیوں کو آمد و رفت میں بہترین سہولیات میسر ہوں گی جس کے علاقے میں کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔