
لاہور سیالکوٹ موٹروے کھاریاں اسلام آباد سے لنک ہوگی، وفاقی وزیر مواصلات
پیر 21 جولائی 2025 23:05

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لاہور سے سیالکوٹ اور اسلام آباد کی موٹروے سے گوجرانوالہ، گجرات، کھاریاں، جہلم اور گوجرخان کے اضلاع بھی اسی موٹروے سے منسلک ہوں گے جس سے متعلقہ اضلاع کے شہریوں کو بالخصوص لاہور سے اسلام آباد سفر کے لئے مزید سہولتیں حاصل ہوں گی۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں این ایچ اے افسران سے جاری منصوبوں پر رپورٹ طلب کی اور پنجاب ریجن کے مختلف منصوبوں، نئے انٹرچینجز اور دیگر تعمیرات پر ضروری ہدایات دیں۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور سی ای او روڈا نے بھی شرکت کی اور مختلف محکمانہ امور پر وفاقی وزیر کو بریفنگ دی۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سینئر افسران کے ہمراہ ملتان روڈ کے توسیعی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور مختلف جگہوں پر رک کر موقع پر احکامات جاری کئے۔ انہوں نے سینئر افسران کو مختلف ترقیاتی امور میں بہتر ی لانے کے لئے بھی ہدایات دیں۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے این ایچ اے افسران کو ہڈیارہ ڈرین، رنگ روڈ تک ملتان روڈ کو خوبصورت بنانے کا ٹاسک دیا۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے دورے کے موقع پر شہریوں نے مختلف مقامات پر اُن کا خیرمقدم کیا اور ملتان روڈ پر ہونے والے ترقیاتی کاموں کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایم ایل این ون منصوبے میں آسٹرین ریل کمپنی کی اظہاردلچسپی
-
موٹروے پولیس نے مون سون بارش کے پیش نظرٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
بلوچستان کے کوٹے میں کمی کا تاثر غلط ہے، وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کے لیے پرعزم ہے، وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
لاہور سیالکوٹ موٹروے کھاریاں اسلام آباد سے لنک ہوگی، وفاقی وزیر مواصلات
-
وزیراعلیٰ سندھ سے بلوچستان کے وزیر برائے لائیواسٹاک کی ملاقات ، اعلیٰ نسل کے مویشیوں کے تبادلے کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ کے پی نے بجلی ڈیوٹی کے خاتمے پر وزیر توانائی اویس لغاری کو خط لکھ دیا
-
راولپنڈی،کانوں میں ہینڈ فری لگا کر ریلوے لائن عبور کرنے والا شخص ٹرین کی زد میں آگیا
-
فیصل آباد،شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کرلی
-
سینیٹ انتخابات سے دستبردارہونے کیلئے وزارت کی پیشکش بھی کی گئی، خرم ذیشان
-
بلوچستان میں غیرت کے نام پرایک بیٹی کا قتل پوری انسانیت کے ضمیر پرحملہ ہے، مریم نواز
-
چکوال ، پوری کوشش کروں گا کہ جہلم اورچکوال کو آفت زدہ علاقہ قراردیا جائے، گورنرپنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.