کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا

فی تولہ سونے کی نئی قیمت بڑھ کر 3 لاکھ 61 ہزار200 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے، 10 گرام سونا بھی 3 ہزار 87 روپے مہنگا ہوگیا ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 جولائی 2025 20:50

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ..
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 21 جولائی 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔

آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 87 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نئی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار671 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے عالمی مارکیٹ میں 36 ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 3387 ڈالر پر جاپہنچا جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے بھا 4012 روپے پر برقرار رہے۔ دوسری جانب گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مجموعی برآمدات کا حجم 32 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔مالی سال دوہزار 2024،25 میں ملکی برآمدات میں ایک ارب 36 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

مجموعی برآمدات 4.45فیصد بڑھ کر32ارب ڈالر کی حد عبور کر گئیں۔ٹیکسٹائل برآمدات میں 7.39فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جس کا حجم 17 ارب 88 کروڑ ڈالر رہا۔ریڈی میڈ گارمنٹس، خام کپاس، دھاگہ، نیٹ ویئر، بیڈ ویئر، تولیے اور خیموں کی برآمدات کے حجم میں بھی اضافہ ہوا۔چینی کی برآمدات 7 لاکھ 65 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئیں جن کی مالیت 41 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہی۔ مینوفیکچرنگ آلات کی برآمدات 4.84فیصد بڑھ کر 4 ارب 22 کروڑ ڈالر تک جا پہنچی۔قالین، دستانے، فٹبال اور دیگر سپورٹس گڈز نے بھی برآمدات کو سہارا دیا۔چمڑے کی مصنوعات میں 4.87فیصد کا اضافہ ہوا، مجموعی حجم 57کروڑ 25 لاکھ ڈالر رہا۔ ادویات کی برآمدات نے 34 فیصد اضافے کے ساتھ 45 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کا ہندسہ عبور کیا۔