Live Updates

موٹروے پولیس نے مون سون بارش کے پیش نظرٹریول ایڈوائزری جاری کردی

بارش میں دوران ڈرائیونگ رفتارکم، اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں، ترجمان

پیر 21 جولائی 2025 21:00

موٹروے پولیس نے مون سون بارش کے پیش نظرٹریول ایڈوائزری جاری کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)موٹروے پولیس نے مون سون بارش کے پیش نظرٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دوران بارش پھسلن کے باعث حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،غیرضروری سفرسیگریزکریں، بارش میں دوران ڈرائیونگ رفتارکم، اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں۔

(جاری ہے)

گاڑی کی لائٹس اور وائپر درست حالت میں رکھیں،موبائل فون استعمال نہ کریں اورتوجہ مکمل ڈرائیونگ پررکھیں،پہاڑی علاقوں کی جانب سفر کرنے والیڈرائیورز بالخصوص سیاح ڈرائیونگ میں زیادہ احتیاط برتیں۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات