نوشہرہ ورکاں ، تیز رفتار موٹر سائیکل ڈیوائڈ لائن سے ٹکرا گئی ،دو ہم عمر طالبعلم جاں بحق

پیر 5 مئی 2025 16:29

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) شیخوپورہ گوجرانوالہ روڈ پر موٹر سائیکل حادثہ میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق 14 سالہ عدیل ریاض اور 14 سالہ حنظلہ اشرف موٹرسائیکل پر تیز رفتار حالت میں جاتے ہوئے موٹر سائیکل بے قابو ہو کرفٹ پاتھ سے ٹکرا گئی ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت رسپانس کیا مگر بائیک سوار دونوں نوجوان شدید چوٹوں کے باعث موقع پر ہی جانبحق ہو چکے تھے ، دونوں نوجوان مقامی مدرسہ میں زیر تعلیم تھے اور ناشتہ کرنے کی غرض سے نکلے تھے کہ خوفناک حادثہ میں موقع پر ہی جاں بحق ہوئے، متوفین کا تعلق گھمن والا اور تنگ کلاں سے بتایا گیا ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :