غیر قانونی مقیم باشندوں کی تعداد 13 ہزار 117 تک پہنچ گئی، پولیس

پیر 5 مئی 2025 16:38

غیر قانونی مقیم باشندوں کی تعداد 13 ہزار 117 تک پہنچ گئی، پولیس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) لاہور سمیت پنجا ب بھر سے غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری ہے،لاہور سمیت پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کی تعداد 13 ہزار 117 تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انخلا مہم کے دوران 13 ہزار 187 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا، 70 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں،لاہور میں 05، صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں، بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

متعلقہ عنوان :