سعودی عرب، جازان میں 21 ویں مینگو اینڈ ٹروپیکل فروٹس فیسٹیول بدھ سے شروع ہو گا

پیر 5 مئی 2025 16:55

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)سعودی عرب کے علاقے جازان میں 21 ویں مینگو اینڈ ٹروپیکل فروٹس فیسٹیول کا آغاز بدھ سے صبیا گورنریٹ کے واٹر فرنٹ پر ہوگا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق کے مطابق وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کے جازان شاخ کے ڈائریکٹرمحمد العاطف نے کہا ہے کہ فیسٹول میں کاشتکار اس علاقے میں پیدا ہونے والی آم کی 60 سے زائد اقسام اور دیگر پھل نمائش میں پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیسٹیول کاشتکاروں اور کاروباری افراد کے لیے اپنی فصلوں اور مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے ایک زبردست موقع ہے۔

متعلقہ عنوان :