کراچی: اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کا آغاز

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا پہلا مرحلہ 29 مئی تک جاری رہے گا،ناظم اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی

پیر 5 مئی 2025 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)کراچی کے اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز پیر سے ہوگیا ہے۔ناظمِ امتحانات اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات کا پہلا مرحلہ 29 مئی تک جاری رہے گا، جس میں پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، ہوم اکنامکس کے امتحانات صبح 9 تا 12 ہوں گے جبکہ سائنس جنرل کے امتحانات دوپہر 2 سے 5 بجے تک ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ 182 امتحانی مراکز میں سے 36 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ناظمِ امتحانات نے بتایا کہ پرچہ آوٹ روکنے کیلیے ہر پرچے میں مخصوص کوڈ شامل ہے جبکہ 16 سپر ویجی لینس ٹیمیں امتحانی مراکز کی نگرانی کریں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ موبائل فون، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس اور نقل کے مواد پر مکمل پابندی عائد ہے ساتھ ہی امتحانی مراکز کے قریب فوٹو اسٹیٹ دکانیں اور غیر متعلقہ افراد کے آنے پر پابندی ہے۔ناظم امتحانات نے بتایا کہ نقل میں ملوث طالب علم کو تین سال کیلئے نااہل قرار دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :