ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کاجوئے کے اڈے پر چھاپہ،6 قمارباز گرفتار

پیر 5 مئی 2025 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر جواسٹہ کھیلنے میں ملو ث6مبینہ قماربازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جواسٹہ کی پرچیاں ، تاش، دائو پر لگی رقم ودیگر سامان برآ مد کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سٹی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں وینود،پردیش،شنکار،رام جی،لونگ اور دانش شامل ہیں۔سٹی پولیس نے جواریوں کو کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیاہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیشی حکام کے حوالے کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :