ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے کا ٹاسک دیدیا

پیر 5 مئی 2025 18:53

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔انہوں نے مصنوعی مہنگائی کی سرکوبی اور اشیاءخوردونوش کی ارزاں نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر انسپکشنزکریں اور دکانوں کو سربمہر کریں جبکہ گرانفروشوں کو حوالات کی سیر کرائی جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کارکردگی مزید بہتر بناکر شہریوں کو ریلیف دیں،شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور دکانوں پر پرائس لسٹ آویزاں کروائی جائیں،مارکیٹ میں روزانہ کی بنیاد پر اشیاءخوردونوش کی طلب رسد مانیٹر کیا جائے،ذخیرہ اندوز مافیا کے خلاف ایکشن کی مختلف میڈیا کے ذریعے بھرپور تشہیر کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں بھی مصنوعی مہنگائی کنٹرول بارے آگاہی مہم چلائی جائے، شہری دکانوں پر سرکاری نرخ کی ریٹ لسٹ طلب کریں،مقرر شدہ قیمت سے زیادہ ہرگز ادا نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :