Live Updates

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی 2 روزہ سرکاری دورہ پر قطر پہنچ گئے

پیر 5 مئی 2025 21:48

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی 2 روزہ سرکاری دورہ پر قطر پہنچ گئے
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی 2 روزہ سرکاری دورہ پر قطر پہنچ گئے قطر کے وزیر مملکت داخلہ شیخ عبدالعزیز بن فیصل بن محمد الثانی اور پاکستانی سفیر محمد عامر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک خیرمقدم کیا ۔

(جاری ہے)

قطر کے وزیر مملکت داخلہ شیخ عبدالعزیز بن فیصل بن محمد الثانی کی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی وزیر مملکت داخلہ قطر نے کہا قطر آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔آپ کا دورہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے اہم ثابت ہو گا۔ملاقات کے موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات