Live Updates

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت نیشنل کمپلائنس ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، برآمدات کے معیار اور مسابقت میں بہتری بارے تبادلہ خیال

پیر 5 مئی 2025 22:45

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت نیشنل کمپلائنس ایڈوائزری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) وزارت تجارت کے تحت ای ڈی ایف فنڈڈ منصوبے نیشنل کمپلائنس سینٹر کے لئے نیشنل کمپلائنس ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس پیر کو وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں وزارت تجارت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل نے این سی سی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی جبکہ ہیڈ آف کمپلائنس ڈاکٹر نبیل امین نے ادارے کی پیش رفت، آئندہ منصوبہ بندی، مستقبل کا روڈ میپ اور منظوری کے لئے ایجنڈا پیش کیا۔

بریفنگ میں پاکستان کی برآمدی مسابقت کو بہتر بنانے کی اہم ضروریات اور تقاضوں کو اجاگر کیا گیا، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں اور مصنوعات کی سطح پر بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگی کو یقینی بنانے پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں این سی سی نے این سی اے سی کے دائرہ کار اور مینڈیٹ کی منظوری دی اور ادارے کی تیار کردہ حکمت عملی کی توثیق کی۔ اراکین نے این سی سی کی اب تک کی کارکردگی کو سراہا اور مستقبل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے این سی سی کی کوششوں اور پیش رفت کو سراہا اور ادارے کی صوبوں تک توسیع کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات