جیکب آباد پولیس کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 5 مئی 2025 19:40

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء) جیکب آباد پولیس کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، گڑہی حسن تھانہ کی پولیس نے جاڑا واہ کے قریب چیکنگ کے دوران ایک ملزم محمد علی گھنیو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3 کلو چرس برآمد کرلی ہے، علاوہ ازیں سی آئی اے پولیس نے تین مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے امداد علی کلہوڑو سے 600 گرام، دوسرے ملزم اشفاق شیخ سے 550 گرام اور تیسرے ملزم فداحسین سے 1100 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا ہے، دریں اثناء سول لائن تھانہ کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم امداد علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 300 گرام چرس برآمد کرلی، پولیس نے گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :