لاڑکانہ میں 1991کے بعد رواں ماہ مئی میں سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ

مئی 1991میں لاڑکانہ میں ایک مہینے میں 24ملی میٹر بارش ہوئی تھی، رپورٹ

پیر 5 مئی 2025 20:35

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں 1991کے بعد رواں مئی میں سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مئی 1991میں لاڑکانہ میں ایک مہینے میں 24ملی میٹر بارش ہوئی تھی، 21مئی 1991کو ایک دن میں 15.0ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ پیر کو لاڑکانہ میں ایک دن میں 38ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، 1991کے بعد مئی میں یہ سب سے زیادہ بارش ہے۔

متعلقہ عنوان :