فیصل آباد ، تیز رفتارکار کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی

پیر 5 مئی 2025 21:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) فیصل آباد میں تیز رفتارکار کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ فیصل آباد میں 75 جی بی سٹاپ، ستیانہ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔معلومات کے مطابق تیز رفتار کار نے متعدد موٹرسائیکل سواروں کو ہٹ کیا۔

(جاری ہے)

48 سالہ خالد محمود ولد نظیر احمد سکنہ 80 جی بی سر پر چوٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ میں 55 سالہ اصغر علی اور 20 سالہ علیزہ دختر اصغر علی سکنہ 80 جی۔بی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ریسکیو ٹیم نے موقع طبی امداد فراہم کی۔ شدید زخمی 48 سالہ خادم حسین سکنہ چک نمبر 76 جی.بی کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا۔