قتل مقدمے میں مجرم کو سزائے موت کا حکم

پیر 5 مئی 2025 22:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) ملتان کی سیشن عدالت نے قتل مقدمے میں مجرم کو سزائے موت کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر قتل مقدمے کا فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم اکرام کو سزائے موت کا فیصلہ سناتے ہوئے اپنے حکم میں قرار دیا ہے کہ مجرم مقتول کے ورثاء کو تین لاکھ روپے ہرجانہ کے طور پر بھی ادا کرے گا۔

ملزم اکرام نے سال 2023 ء میں تھانہ قطب پور کے علاقہ کھوہ چاہ آڑی والا میں پرانی دشمنی کی بنیاد پر مقتول خضر عباس کو قتل کیا تھا۔پولیس تھانہ قطب پور نے وقوعہ کا مقدمہ 1088/23 بجرم 34/148/149/302 درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کیں۔پولیس نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا۔جس پر معزز عدالت نے مجرم کو سزائے موت سنائی۔