ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کاانسداد پولیو مہم کے دوران ناقص کوریج کا سخت نوٹس ، متعلقہ عملہ فارغ

پیر 5 مئی 2025 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے انسداد پولیو مہم کے دوران ناقص کوریج کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ عملہ فارغ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت حالیہ مہم کے دوران مختلف علاقوں میں کمزور کوریج کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں این سٹاپ، سی بی وی اور متعلقہ یونین کونسلز کے ڈی ایس اوز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ویلیج ایڈ، گوہر آباد اور چلتن 2 کے علاقوں میں مہم کی کمزور کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے دوران ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ مہم کے نتائج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔کارکردگی میں مسلسل ناکامی پر چلتن 1 اور چلتن 2 کے عملے کو فارغ کر دیا گیا جبکہ گوہر آباد اور ویلیج ایڈ کے اہلکاروں کو سخت وارننگ جاری کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :