صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کے زیر صدارت ریٹائرڈ فیڈرل لیویز ملازمین کے پینشن اور تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے اجلاس

پیر 5 مئی 2025 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کے زیر صدارت ریٹائرڈ فیڈرل لیویز ملازمین کے پینشن اور تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کا کڑ ، اسپیشل سکریٹری داخلہ عبد الناصر دوتانی، ڈی جی لیویز عبد الغفار مگسی اور فیڈرل لیویز کے نمائندے بھی موجود تھے۔

یہ اجلاس کابینہ کے میٹنگ کے تسلسل میں ہوا جس میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اس کمیٹی کی سربراہی بھی صوبائی وزیر خزانہ کو تفویض کی گئی تھی۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل لیویز کے اٹھارویں ترمیم کے بعد انکی پینشن اور تنخواہوں کی ادائیگی صوبائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے ہم کوشش کرتے ہیں کہ جلد ازجلد ریٹائرڈ لیویز اہلکاروں کے مسائل حل کرسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کمیٹی میں یہ فارمولا طے کیاگیاہے کہ پچاس سال سے کم عمر والوں کو صوبائی لیویز میں ضم کرکے اس کا حصہ بنایا جائے گا اور پچاس سال سے زیادہ عمر والوں کو لم سم فنشن دے کر با عزت طور پر ملازمت سے فارغ کیا جائے گا اور ان کے خدمات کو ہم ہمیشہ کے لیے سراہتے ہیں کیونکہ انہوں نے زندگی کا زیادہ تر حصہ عوام کی حفاظت کے لیے صرف کیا۔

متعلقہ عنوان :