فیصل آباد سے ثقلین اعظم نے پنجاب کے بہترین فائر فائٹرکا اعزاز اپنے نام کرلیا

منگل 6 مئی 2025 10:20

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)فیصل آباد سے ثقلین اعظم نے پنجاب کے بہترین فائر فائٹرکا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ ترجمان زاہد لطیف نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد سے منتخب ہونے والے بیسٹ فائر فائٹر محمد ثقلین نے پنجاب بھر میں بہترین کارکردگی اور بے مثال خدمات کی بنیاد پر سیکرٹری ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی طرف سے ''بیسٹ فائر فائٹر'' کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے ضلع فیصل آباد کا نام روشن کیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو سٹاف نے فائر فائٹر کا پرتپاک استقبال کیا اور مبارکباد دی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ محمد ثقلین کا یہ اعزاز نہ صرف اس کے حوصلے کو بلند کرے گا بلکہ تمام ریسکیور کے لیے بھی ایک مثال بنے گا۔ محمد ثقلین اعظم ہمارے لیے بہترین کارکردگی کی ایک مثال ہیں، تمام ریسکیور کو محنت کرنے کی تلقین کرتے ہیں تاکہ وہ بھی محمد ثقلین کی طرح اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کا لوہا منوائیں اور اپنے ضلع کا نام روشن کریں۔

متعلقہ عنوان :