میٹ گالا 2025: دلجیت دوسانجھ ، شکیرا اور نکول شرزنگر کے ساتھ بیٹھیں گے

بھارتی گلوکار جو اپنے گانو ں لو، گوٹ اور کنی کنی کے لیے معروف ہیں، وہ اس شام فیشن ڈیزائنر پربال گرنگ کی میزبانی میں ہوں گے

منگل 6 مئی 2025 10:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)بھارتی گلوکار اور اداکار دل جیت دوسانجھ میٹ گالا 2025 میں شکیرا اور نکول شرزنگر کے ساتھ بیٹھیں گے۔ذرائع کے مطابق پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کو اینا ونٹور کے خصوصی عشائیے میں شکیرا اور نکول شرزنگر کے ساتھ ایک میز پر بیٹھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

قریبی ذرائع کے مطابق دل جیت دوسانجھ کو ایونٹ میں صرف ریڈ کارپٹ پر واک کرنے کی دعوت نہیں بلکہ وہ اینا ونٹور کے خاص عشائیے کے منتخب مہمانوں میں شامل ہیں۔

بھارتی گلوکار جو اپنے گانو ں لو، گوٹ اور کنی کنی کے لیے معروف ہیں، وہ اس شام فیشن ڈیزائنر پربال گرنگ کی میزبانی میں ہوں گے، جو تقریب کیلیے دل جیت کا لباس بھی تیار کررہے ہیں۔فیشن ڈیزائنر ایسا لباس تیار کرنے میں کوشاں ہیں، جو روایت اور جدت کا ملاپ ہو، جس سے دل جیت کی پنجابی شناخت بھی ابھر کر سامنے آئے۔میگا میٹ گالا میں بالی ووڈ کے اسٹار اداکار شاہ رخ خان، کیارا ایڈونی، پریانکا چوپڑا، نیک جونس بھی شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :