ایس پی حویلیاں محمد اشتیاق خان کی گلیات میں مختلف سٹیک ہولڈرز سے ملاقات، عوام کی سہولت کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال

منگل 6 مئی 2025 11:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ایس پی حویلیاں ڈویژن محمد اشتیاق خان نے گلیات میں مختلف سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل گلیات امتیاز خان سمیت ٹریفک پولیس کے افسران و مقامی پولیس افسران سمیت ہوٹل ایسوسی ایشن اور ٹریڈ یونین کے عہدیداران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر آمدہ سیاحتی سیزن کے دوران عوام کی سہولت و آسانی اور جان و مال کے تحفظ، کار پارکنگ، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اور تمام تر وسائل بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا۔