زیادہ پیداوار کے حامل بیجوں کی تیاری کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں: مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا

Shahid Nazir Ch شاہد نذیر چودھری منگل 6 مئی 2025 11:26

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 مئی 2025ء )مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے کہا ہے کہ زیادہ پیداواری صلاحیت کے حامل بیجوں کی تیاری کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،بیجوں کی نئی اقسام کیلئے ریسرچ کرنے والے متعلقہ اداروں سے بلا تعطل مشاورت کاعمل بھی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پائیدار معیشت زراعت کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں ،پنجاب سیڈ کارپوریشن پیداوار بڑھانے کیلئے اعلیٰ اقسام کے بیجوں کی فراہمی کے لئے دن رات کوشاں ہے ، مختلف اجناس، دالوں ، سبزیوںاور چارہ جات کے اعلیٰ اقسام کے بیجوں کی تیاری کے لئے افسران اور عملہ دن رات کام کر رہا ہے اور بہترین نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان کے ماحول سے مطابقت رکھنے والے بہترین پیداوار کے حامل غیر ملکی بیجوں کی درآمد بھی کی جارہی ہے جن کی پائلٹ پراجیکٹ کے طور پرپنجاب سیڈ کارپور یشنز کے سیڈ فارمز پر تجرباتی بنیادوںپر کاشت کی جارہی ہے اور ماہرین سے مشاورت کے بعد مزید پیشرفت کی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ کسانوں سے اپیل ہے کہ وہ صرف تصدیق شدہ اور معیاری بیجوں کے استعمال کو یقینی بنائیں ، پنجاب سیڈ کارپوریشن طلب کے مطابق معیاری بیجوں کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہاہے ۔