چیئرمین ڈیڈک ہری پور نے حالجدال گاﺅں میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا

منگل 6 مئی 2025 12:49

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) صوبائی پارلیمانی لیڈر و چیئرمین ڈیڈک ہری پور اکبر ایوب خان نے یونین کونسل لڈرمنگ کے گائوں حالجدال میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے مڈل سکول کی تعمیر پر 2 کروڑ 50 لاکھ جبکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی عمارت کی تعمیر پر 7 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ تقریب میں چیئرمین عبدالرشید تنولی، ملک حنیف، حاجی فرید، تاج محمد کے علاوہ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے علاقہ میں 2 سکولوں کی تعمیر پرصوبائی پارلیمانی لیڈر کا شکریہ ادا کیا۔