ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد قمر حیات کی آل ٹریڈ یونین کے عہدیدران سے ملاقات

منگل 6 مئی 2025 14:12

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد قمر حیات خان نے بازاروں میں پارکنگ اور تجاوزات کے حوالہ سے آل ٹریڈ یونین ایبٹ آباد کے عہدیدران سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر آل ٹریڈ یونین کے صدر ثاقب خان جدون، جنرل سیکرٹری خالد اسلم، سردار شیردل، حاجی کالا خان، شبیر قریشی، حاجی شہزاد اور دیگر نے شرکت کی۔

ملاقات میں بازار میں دکانداروں کی جانب سے کی جانے والی پارکنگ اور دکانوں سے باہر لگائے گئی سٹال وغیروں پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر ٹریفک یونین کی جانب سے ٹریفک پولیس کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کا کہنا تھا کہ ٹریڈ یونین اور ٹریفک پولیس دونوں مل کر ایبٹ آباد شہر میں موجود تمام مسائل کو ختم کریں گے تاکہ خریداری کیلئے آئی عوام الناس کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد قمر حیات خان کی ہدایت پر شہر میں مختلف جگہوں پر پائپ لائن ڈالنے والی کمپنی زیڈ کے بی کے عہدیدران سے ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر نے کی ملاقات کی۔ مختلف جگہوں پر سڑک کی کھودائی کر کے چھوڑ کر دوسری جگہ پر کام کرنے کے حوالہ سے تبادلہ خیال ہوا۔ کمپنی عہدیدران کو کام کو جلد از جلد مکمل کرنے اور جگہ جگہ کھدائی کی گئی جگہوں کو فی الفور بھر کر پختہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ کمپنی عہدیدران کو ہمراہ رکھ کر مختلف مقامات پر کھودائی کی گئی جگہوں کا بھی دورہ کیا گیا۔ ملاقات کا مقصد مری روڈ اور دیگر جگہوں پر کھودائی کی وجہ سے درپیش ٹریفک مسائل کو حل کر کے عوام الناس کو پریشانی سے نکالنا ہے۔