فیصل آباد بورڈ ،جماعت نہم کے نئے گروپس کو سکیم آف سٹڈیز میں شامل کرنے کا اعلان

منگل 6 مئی 2025 14:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آبادکی جانب سے جماعت نہم سیشن 2025-27 سے نئے گروپس میٹرک ٹیک(کمپیوٹر سائنس، ہیلتھ سائنس، ایگریکلچر سائنس اور فیشن ڈیزائننگ) کو سکیم آف سٹڈیز میں شامل کرنے کا اعلان کردیا گیا۔سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد ڈاکٹر حبیب الرحمن نے اے پی پی کو بتایا کہ جملہ متعلقین، سربراہان ادارہ جات اور امیدواران کو مطلع کیا گیاہے کہ چیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کمشنر مریم خان نے پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئر پرسنز کی منظوری کے بعد جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے تناظر میں جماعت نہم سیشن 2025-27 سے 4 نئے گروپس میٹرک ٹیک(کمپیوٹر سائنس، ہیلتھ سائنس، ایگریکلچر سائنس اور فیشن ڈیزائننگ) کو سکیم آف سٹڈیزمیں شامل کرنے کی باامید بورڈ منظوری اجازت دیدی ہے لہٰذا ایسے ادارے جو درج ذیل گروپس میں طلباو طالبات کو رجسٹرڈ کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے ادارہ کے رجسٹریشن پورٹل سے ان گروپس میں سے انتخاب کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری بورڈڈاکٹر حبیب الرحمن نے مزیدبتایا کہ داخلہ کے تمام رولز و فیس وغیرہ پہلے سے جاری کردہ داخلہ شیڈول برائے جماعت نہم سیشن 2025-27 نوٹیفکیشن کے مطابق ہی لاگو ہوں گے جو بورڈ کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :