تھانہ بنی گالہ پولیس کی کارروائی،چوری کی واردات میں ملوث گروہ کے 2 ارکان گرفتار، طلائی زیورات و نقدی برآمد

منگل 6 مئی 2025 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) تھانہ بنی گالہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث گروہ کے 2 ارکان کو گرفتار کر کے طلائی زیورات اور 5 کروڑ روپے کی نقدی برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت تصدق حسین اور طاہر سلیم کے نام سے ہوئی ہے ،گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے،منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔