مظفرآباد ،زیر تعمیر سی ایم ایچ فلائی اوور سست روی کا شکار،مریضوں سمیت راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا

منگل 6 مئی 2025 14:54

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)زیر تعمیر سی ایم ایچ فلائی اوور سست روی کا شکار،مریضوں سمیت راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد جموں وکشمیر شرافت علی خلجی کا حکومت آزادکشمیر سے جلد سی ایم ایچ فلائی اوور مکمل کروانے کا مطالبہ،شرافت علی خلجی نے کہا کہ متعدد بار اس اہم نوعیت کے معاملے کی توجہ وزیراعظم آزادکشمیر سمیت متعلقہ محکمہ جات کو دلوا چکے ہیں لیکن اہم نوعیت کا منصوبہ تاحال نہ مکمل ہو سکا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انھوں نے وزیراعظم آزادکشمیر سے خصوصی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس منصوبے کی تکمیل میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور شہریان مظفرآباد کی اس اذیت سے جان چھڑوائیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر نے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے عوام کو مزید مسائل کی دلدل میں دھکیلا جو کہ حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ایک طرف عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور دوسری جانب مسائل دن بدن بڑھ رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ سی ایم ایچ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بھی فلائی اوور نہ مکمل ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے حکومت آزادکشمیر جلد از جلد اس اہم نوعیت کے منصوبے کو مکمل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔