ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کی اربوں ڈالر امداد روک دی

منگل 6 مئی 2025 15:01

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کی اربوں ڈالر امداد روک دی، امریکی محکمہ تعلیم نے ہارورڈ یونیورسٹی کو اس ضمن میں باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کی تحقیق اور دیگر امور سے متعلق اربوں ڈالر امداد منجمد کی گئی ہے۔ واضح کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جو مطالبات کیے گئے ہیں ان پر عمل نہ ہوا تو یہ امداد معطل رہے گی۔ امریکی وزیر تعلیم لنڈ مک موہن کی جانب سے ہارورڈ یونیورسٹی کو اس بارے میں خط بھی جاری کیا جارہا ہے۔