ننکانہ صاحب ،ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ سپیشل ایجوکیشن سینٹر ننکانہ صاحب کا دورہ کیا

منگل 6 مئی 2025 15:02

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنائیت و دیگر افسران کے ہمرا ہ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سکول کے کلاس رومز کا معائنہ کیا اور خصوصی بچوں کو فراہم کردہ سہولیات و تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سمیت فوکل پرسن سپیشل ایجوکیشن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے اس موقع پر اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حکو مت پنجاب خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اقدامات بر وئے کار لارہی ہے۔ انھوں نے فوکل پرسن کو ہدایت کی کہ سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں زیر تعلیم بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ انھیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو ننکانہ صاحب میں فوری طور پر مکمل فعال کیا جائے۔ \378

متعلقہ عنوان :