
ڈی آئی جی سکھر کی جانب سے اردلی روم ، متعدد کانسٹیبلز کے خلاف سزائوں کے احکامات جاری
منگل 6 مئی 2025 16:46
(جاری ہے)
ڈی آئی جی سکھر نے انکوائری آفسر کی محکمہ جاتی انکوائری رپورٹ میں دی گئی سفارشات کا بذات خود بغور جائزہ لیتے ہوئے دوران اردلی روم سب انسپکٹر عبدالرحمان کاکیپوٹو پر محکمہ جاتی انکوائری میں تمام الزامات درست ثابت ہونے پر میجر پنشمنٹ دیتے ہوئے ایک سال کی سروس ختم کرنے کے احکامات جاری کئے، ہیڈ کانسٹیبل ضمیر قاضی پر محکمہ جاتی انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر میجر پنشمنٹ دیتے ہوئے ایک سال کی سروس ختم کرتے ہوئے تعلقہ پنو عاقل میں دوبارہ پوسٹنگ کی پابندی عائد کر دی ۔
پولیس کانسٹیبل حضور بخش ملک کو تنبیہ کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کے احکامات جاری کیے، برطرف پولیس کانسٹیبل منصور پتافی کی نوکری سے برطرفی پر دوبارہ نوکری پر بحالی کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے نوکری پر بحال کرنے کے احکامات جاری کیے، برطرف پولیس کانسٹیبل جاوید احمد کلہوڑو کی نوکری سے برطرفی پر دوبارہ بحالی کی اپیل کو مسترد کرنے کے احکامات جاری کیے۔علاوہ ازیں ایک انسپکٹر اور چار اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے ٹرانسفر کی درخواستوں پر ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈی آئی جی سکھر نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت ولاپرواہی،مجرمانہ سرگرمیاں، قانونی اختیارات سے تجاوز،سماجی برائیوں میں ملوث افسران و اہلکار کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں جائے گی اور ان کے خلاف سخت ترین محکمہ جاتی و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
بھارتی فوج نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا،بھارتی کی جانب سے ایئر اسٹرائیک نہیں بلکہ بزلانہ عمل ہے،نواب ثناء اللہ زہری
-
بھارت کو سبق سکھانا ناگزیر ہے، حافظ نعیم کی حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی
-
کروڑوں روپے کی عدم ادائیگی پر بلدیہ کی بجلی منقطع کی، کے الیکٹرک
-
گورنرسندھ کا بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر ، فضائی اور نیوی فورسز کے سربراہان کو خراج تحسین
-
پاکستان بھارتی حملے کا جواب اپنی مرضی کے مقام اور طریقے سے دیگا،بلاول بھٹو زرداری
-
وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت
-
عصمت فروشی کے اڈے پر چھاپہ ،جسم فروشی کے دھندہ میں ملوث خواتین سمیت 8ملزمان گرفتار،3بوتل شراب و نقد رقم،ممنوعہ سامان برآمد
-
حکومت ملک بھر بالخصوص خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے سٹارٹ اپس کی ہر ممکن معاونت کر رہی ہے، فیصل کریم کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چیئرمین این ایچ اے محمد شہریار سلطان کی ملاقات
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پیانٹیدوسی کی ملاقات
-
بھارتی جارحیت ناقابل قبول ہے، پاکستانی افواج دفاع کے لیے تیار اور مکمل طور پر چوکس ہیں، وفاقی وزیرعلی پرویزملک کی کینیڈین ہائی کمیشن کے سیاسی و تجارتی قونصلر ڈینیل آرسنالٹ سے گفتگو
-
حکومت خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے اسٹارٹ اپس کی ہر ممکن معاونت کر رہی ہے، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.