ْچیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشنبابر علائوالدین کا بیفلو ریسرچ انسٹیٹیوٹ، پتو کی کا دورہ

منگل 6 مئی 2025 16:59

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء) چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر) بابر علائوالدین نے بیفلو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پتو کی کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سعد بن خالد، میجر نوید اسلم، اسٹاف آفیسر عبدالجبار بھٹی سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر چیف ریسرچ آفیسر ڈاکٹر راو انتظار اے خان اور ڈاکٹر عاصم نے خوش آمدید کہا اور بریفنگ د ی۔

بریگریڈیر بابر علائودین نے کہا کہ اللہ نے ہمیں بہترین ماحول دیا ہے اور قابل ریسرچر ورکرز بھی موجود ییں تو کیوں نا ہم خود اتنی محنت کریں کہ ہماری پیدوار میں اضافہ ہوسکے اور بیرون ممالک ہم سے استفادہ حاصل کریں اور ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں سائنسی ترقی سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ محنت اور دل لگا کر کام کریں گے تو ملک آگے بڑھ سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات بہت خوش آئند ہے کہ خواتین بھی اس شعبہ میں اپنا کرداد ادا کررہی ہیں اور ملکی ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔ ایک ہزار 9سو ایکڑ پر محیط ڈیری فارم پتوکی بفیلو ریسرچ سنٹر دودھ اور دیگر اشیاء ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بڑی نعمت ہے۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سیمن کی ماہانہ ڈیمانڈ 80 سے 90 ہزار ہے جبکہ آف سیزن میں ڈیمانڈ تقریبا 50 فیصد کم ہو جاتی ہے۔بعدازاں چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ برگیڈیئر بابر علاالدین ستارہ امتیاز ملٹری نے شجرکاری مہم کے تحت پودا لگا یا۔