محکمہ اوقاف کی تعمیر اتی و ترقیاتی سکیموں کے جائزے کے لیے ایوانِ اوقاف میں اجلاس کرٹری اوقاف

منگل 6 مئی 2025 19:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ کے لیے ایوان ِ اوقاف میں منعقدہ اجلاس میں تعمیر اتی و ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل اور معیار و رفتارکوبہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پراجیکٹس انچارج اپنے اپنے پراجیکٹس کی ٹائم لائن کو ہمہ وقت پیش نظر رکھیں،تساہل اور کوتاہی برداشت نہ ہے۔

مزارات ِ مقدسہ کی تعمیرو ترقی اور زائرین کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی اوّلین ترجیح ہے۔ سالانہ چوتھے کواٹر (30 جون) کے اہداف اور فزیکل و فنانشل پراگرس کو یقینی بنایاجائے۔اوقاف کے مزارات و مساجد پر 22 تعمیراتی سکیمیں جاری ہیں،جس کا مقصد زائرین کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹونے سالانہ ترقیاتی پروگرام اور دیگر تعمیراتی امور کے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری اوقاف نبیلہ جاوید، ڈ ائریکٹرجنرل مذہبی امور خالد محمود سندھو، ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف محمد شاکر، ڈپٹی سیکرٹری اوقاف عامر شہزاد، ڈپٹی ڈائریکٹر ز اوقاف آصف اعجاز، ایاز حبیب، عظیم حیات، چوہدری طاہر احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ قاضی عبد الرزاق سمیت شعبہ پراجیکٹس کے دیگرافسران واہلکاران نے شرکت کی۔

سیکرٹری اوقاف نے مزید کہا کہ بہترین پلاننگ پراسیس و جامع حکمت عملی سے " ماڈل شرائنز" کی تشکیل کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگیا۔ حکومت پنجاب کے ویڑن کی روشنی میں ترقیاتی کام مقررہ میعار اور میعاد میں پورے ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف درباروں کی تزئین آ رائش کے ساتھ ریونیو کے حصول کیلئے کمرشل پراجیکٹس پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔

اوقاف اور متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو سالانہ ترقیاتی پروگرام سال 2024-25 کے تحت وقف مزارات و مساجد پر جاری ترقیاتی و تعمیر اتی کاموں کے لیے رواں مالی سال کے جاری فنڈز کی یوٹیلائزیشن اور ترقیاتی سکیموں کے میعار پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیراوقاف لیڈر شپ تعمیر و ترقی کے اہداف کے حصول کی طرف گامزن ہے۔واضح رہے کہ اس وقت "ماسٹر پلاننگ و ڈویلپمنٹ آف داتا ؒ درباربشمول ٹریفک مینجمنٹ پراجیکٹ آف بھاٹی چوک"، " سیکیورٹی پریزرویشن اینڈاًپ کِیپ آف ہولی ریلکس بادشاہی مسجد "، ایوان اوقاف بلڈنگ، دربار حضرت پیر جماعت علی شاہ ؒ، دربار حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کوٹ مٹھن، دربار حضرت بابا فریدؒ، دربار حضرت بابا بلھے شاہؒ قصور،دربارحضرت داؤد بندگیؒ شیر گڑھ اوکاڑہ، دربار حضرت شاہ شمس سبزواریؒ، دربار حضرت موسیٰ پاک شہیدؒ، مسجد الصادق،مسجد بوستان عزیز،مسجد ملحقہ دربار حضرت پناہ کمیرؒاور مسجد وزیر خان سمیت صوبہ بھر کے دیگر مزارات و مساجد کی ری ہبلیٹیشن، کنزرویشن، اًپ گریڈیشن،رینوویشن اور ترقیاتی امور جاری ہیں۔