سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 6 مئی 2025 22:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2025ء) مرکزی علماء کونسل پاکستان کے رہنماؤں کی سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکز106 راوی روڈ لاہور میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنماؤں سے ملاقات اوراظہار تعزیت۔مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ عبدالکریم ، مولانا علی محمد ابو تراب، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، مولانا عبدالرشید حجازی، علامہ ریاض الرحمن یزدانی،سید عتیق الرحمن شاہ،سید سبطین شاہ سمیت رہنماؤں سے ملاقات اور اظہار تعزیت۔

مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شاہ نواز فاروقی، صدر پنجاب مولانا مشتاق لاہوری ، صدرڈویژن گوجرانوالہ مولانا عبید اللہ حیدری،چوہدری شہباز کسانہ،مولانا علی حیدر اشرفی بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

مرکزی جمعیت اہل حدیث کے قائدین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہدمحمود قاسمی نے کہا کہ پروفیسر ساجد میر کی وفات عالم اسلام کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔

پروفیسر ساجد میر اعتدال پسند رہنماء اور اتحاد و اتفاق کے داعی تھے۔پاکستان میں شعائر اسلام کے حوالہ سے ہر تحریک میں اہم کردار ادا کیا۔خاص طور پر ملی یکجہتی کونسل پاکستان ، متحدہ مجلس عمل پاکستان اورپارلیمنٹ سمیت ہر میدان میں ان کی تاریخی خدمات ہیں۔مرحوم کی خدمات اور کردار قابل تحسین ہے۔پروفیسر ساجد میر مرحوم کے تمام متعلقین اور اہل خانہ اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے تمام کارکنان سے اظہارتعزیت کرتے ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں مرکزی علماء کونسل آپ کے شانہ بشانہ ہے۔اللہ کریم مرحوم کو اعلیٰ علیین میں مقام عطا فرمائے اور تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔