گوجرانوالہ پرانی دشمنی پر فائرنگ سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کا معاملہ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی

منگل 6 مئی 2025 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گوجرانوالہ کے تھانہ تتلے عالی کے علاقے اڑتالی ورکاں میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی پی او گوجرانوالہ کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد سی پی او گوجرانوالہ نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیں۔ پولیس ٹیم نے ایس ایچ او تتلے عالی کی سربراہی میں ملزمان کا تعاقب کیا جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کاروائی میں مرکزی ملزم عمران عرف شیرو مارا گیا اورملزم عمران کا گن مین زخمی حالت میں پولیس حراست میں ہے جبکہ ایس ایچ او تتلے عالی شدید زخمی ہوا۔